ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

حکومت کا گیس سلنڈر کی دکانوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں27 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ نے حکم دیا ہے کہ ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کی انسپکشن اور غیرمعیاری سلنڈرز ضبط کیے جائیں ایسی دکانوں کو وفاق کے طےشدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔

وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ایل ایم جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں، رہائشی علاقوں سے دور منتقل کرائی جائیں  تمام ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کا معائنہ کریں، تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ داخلہ سندھ  کوہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں