جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سرکاری گاڑیوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور غیرمجاز استعمال کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔

اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ ممبران نے سفارشات پیش کیں اور  اخراجات میں کمی یقینی بنانےکی تجاویز دیں۔

- Advertisement -

سرکاری گاڑیوں کےاستعمال، اخراجات کنٹرول کرنے، بےکار گاڑیوں کی نیلامی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گاڑیوں کی الاٹمنٹ، ریگولیٹ کرنے کیلئےخطوط پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی۔

نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور حاصل فنڈز ترجیحی منصوبوں کےلیے مختص کرنے کی تجاویز دیں گئیں۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے روک تھام کی ضرورت ہے، پی او ایل کےبڑھتے اخراجات کم کرنےکی بھی ضرورت ہے بےکارگاڑیوں کی نیلامی مکمل شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں