پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چینی کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے  کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی جب کہ مستقبل میں بھی چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

درآمدی شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا تھا اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں