تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹرز سے متعلق حکومت کا بڑا اقدام

ریاض : سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ذاتی کلینک چلانے والا ڈاکٹروں کا اسپیشلسٹ ہونا ضروری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ذاتی کلینک چلانے والے ڈاکٹروں سے متعلق حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے، جو ڈاکٹرز اپنا کلینک چلانا چاہتے ہیں انہیں خود 24 گھنٹے فارغ رکھنا ہوگا۔

کلینک چلانے والے ڈاکٹر کسی تجارتی سرگرمی میں حصّہ نہیں لے سکتے اور نہ ہی ادارے میں ملازمت کرسکیں گے لیکن اپنا کلینک چلانے کےلیے ان اسپیشلسٹ ہونا ضروری ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اہم فیصلہ گزشتہ روز منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کررہے تھے۔

سعودی کابینہ نے نجی کلینکس قائم کرنے سے متعلق نجی صحت اداروں کے قانون کی ایک شق میں ترمیم کی ہے جس کی درخواست وزیر صحت نے دی تھی جبکہ مجلس شوریٰ اس کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون کی دفعہ 2 کی دوسری شق ترمیم کی ہے جس کے تحت نجی کلینک کا مالک سعودی ڈاکٹر ہوگا جبکہ اس کا اسپیشلسٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

شک میں ترمیم کے مطابق ڈاکٹر ہی کلینک کا نگراں ہوگا اور وہ صرف کلینک کے کام انجام دے گا۔

Comments

- Advertisement -