پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں برسر اقتدار آنے والی حکومتوں نے کتنا قرضہ لیا، اس حوالے سے ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ گزشتہ حکومتی ادوار میں لیے گئے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے لے آئی ہے، حکومت کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں میں لیے گئے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔
محکمہ وزارت خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران مجموعی طور پر 57 ارب 27 کروڑ ڈالرز کے قرضے لیے گئے۔
9 ارب 81 کروڑ ڈالرز قرضہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں وصول کیا گیا، مذکورہ عرصے میں قرض وصولی پر 3 ارب 90 کروڑ ڈالرز سود ادا کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں تفصلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 88 کروڑ ڈالرز منصوبوں کی مد میں وصول قرض پر سودہ ادا کیا گیا۔