اشتہار

حکومت کا تعمیراتی شعبے میں ریلیف پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ریلیف پر غور شروع کر دیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات بڑھانے اور الائیڈ انڈسٹری کیلئے مراعات کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترسیلات بڑھانےکیلئے اوورسیز کیلئے بجٹ میں مراعات دی جانےکی تجویز ہے بجٹ میں اوورسیز کو مراعات سے بینکنگ چینل سے ترسیلات بڑھیں گی.

اوورسیز کیلئے تعمیراتی شعبےمیں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات کی تجویز ہے۔ اوورسیز کیلئے گھروں، فلیٹس، کمرشل ایریا میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی تجاویز ہیں۔

- Advertisement -

الائیڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری، ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسٹیل، سیمنٹ، ٹائل و دیگر الائیڈ انڈسٹری چلانے کیلئے ٹیکسز میں کمی کی تجاویز ہے۔

اسٹیل، ٹائل کی امپورٹ پر 15 فیصد آرڈی اور 15 فیصد اےآر ڈی میں کمی کی تجویز ہے۔ اسٹیل، ٹائل کی امپورٹ پر اس وقت 30 فیصد تک آرڈی اور اےآرڈی عائدہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں