پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران خان کے اعلان نے حکومت کی نیندیں دوبھر کردی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہے گی، ملک میں طاقتور مزید طاقتور اور کمزور مزید کمزور ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا کہہ رہے ہیں، قوم عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ قوم عمران خان کے ہر فیصلے کی تائید کرتی ہے، موجودہ حکومت کے خاتمے تک عوام چین سے نہیں بیٹھے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی وفاقی حکومت ملک کو کیا چلائے گی۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ’آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کی ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ پاکستانی عوام کی آواز کو سنو۔