منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حکومت کا کفایت شعاری مشن شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری مشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں کا زیادہ تر بوجھ صوبوں پر منتقل کرنے کی تجویز زیرِ غور آئی۔

اس کے علاوہ دفاع، خارجہ امور، داخلہ، مواصلات اور ریونیو جیسے امور وفاق کے پاس رکھنے اور صوبوں کے دائرہ کار میں آنے والی وزارتوں کی مکمل منتقلی کی تجویز پیش کی گئی۔

کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کے سول اخراجات 553 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات 563 ارب روپے بڑا بوجھ ہیں۔

اجلاس میں کفایت شعاری کمیٹی کی 18ویں ترمیم کے تحت بوجھ تقسیم کرنے کی تجویز زیرِ غور آئی۔ وفاقی کے جاری سول اخراجات میں سالانہ 125 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں