اسلام آباد: حکومت نے صحافیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے متعلق انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ وزیراطلاعات نے وزیراعظم کیساتھ میٹنگ میں اٹھایا ہے جس کی انکوائری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ہمیں معاشرے کی نبض بتاتے ہیں اور آئین بھی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے آج ہائی لیول پر معاملےکو دیکھا گیا ہے قانون اپناراستہ لےگا، اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہے۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک تحمل مزاج معاشرہ تشکیل دینا ہے معاشرہ میں بگاڑ یا خلاف بات کرنے پر ٹرولنگ شروع ہوناغلط ہے خطے میں جس طرح ہولناک چیلنجزہیں معاشرے کوتحمل کی طرف لےجانا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے کسی کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں تو ریاست اپنا کردار ادا کرے گی۔