منگل, جون 18, 2024
اشتہار

حکومت کا اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروادی، حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔

- Advertisement -

کمیٹی کی امیر طبقے کے لیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹرسائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کردی۔

مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی ہے، موٹرسائیکل اور لگژری گاڑی والے کے لیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے امیروں سے ٹیسک لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی سفارش کی ہے، ہائی اوکٹین پر لیوی 100 روپے لیٹر ہونی چاہیے، فاروق نائیک نے موٹرسائیکل والے طبقے کے لیے سستے پیٹرول کے لیے الگ پمپگ لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں