جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مفتاح اسماعیل سے متعلق حکومت کا نیا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے اور وہ بغیر قلمدان کےوفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔ مفتاح اسماعیل کو آج وزیرخزانہ و ریونیو کے عہدے سے سبکدوش کیا جا چکا ہے۔

مفتاح اسماعیل کے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے وفاقی وزرا کی تعداد 35 ہو گئی ہے جب کہ زیراعظم کی کابینہ کی مجموعی تعداد 74 ہوچکی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا بطور وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن 19 اپریل 2022 کوجاری کیا گیا تھا۔ مفتاح اسماعیل کو غیرمنتخب شخصیت ہوتے ہوئے وفاقی وزیر تعینات کیا گیا تھا غیرمنتخب شخصیت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتا ہے اس اعتبار سے مفتاح کی بطور وفاقی وزیر 6 ماہ کی مدت 18 اکتوبر 2022 کو پوری ہونا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں