اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، جو حکومتیں وکلا سے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنڈدادن خان بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا میں جمہوری عمل سب سے زیادہ موثر ہے، ہم نے عوام سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، جو حکومتیں وکلا سے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتا ہے۔

صاف پانی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رواں سال کھیوڑ میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پنڈدادن خان میں شہریوں کو طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر ہرن پور سے جلال پور تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جوان پاکستان پروگرام کے تحت ینگ وکلا قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا چیمبرز کے لیے فنڈ ارینج کروں گا۔

مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، فواد چوہدری

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا میں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں