بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ علی امین کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کا بیان دیتے ہیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچے تو بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں قانون کی پاسداری کی بات کی۔

گورنر فیصل کریم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری آزاد ہے اور کوئی کسی کو کہیں آنے جانے سے نہیں روک سکتا، تاہم ملک میں آئین اور قانون موجود ہے۔ اگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کرنے کا بیان دیتے ہیں تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو ختم کیا جائے۔ علی امین سے درخواست کروں گا کہ وہ آئین پڑھ لیں۔ انہوں نے بانمی نے بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کو سائیڈ لائن کیا اور وہ کچھ چیزیں چھپانا چاہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان کی نفی کرتا ہوں۔ بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ اپنی نالائقی اور کوتاہی کو چھپانے کے لیے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ ہم نفرتوں کا خاتمہ کریں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ نفرت کے بجائے محبتیں بانٹوں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں جب کہ صوبے کی گورننس بھی زیادہ بہتر نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنے ضلع  نہیں جا سکتے تو صوبے میں امن و امان کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے شہدا کو انصاف دلوائیں۔

فیصل کریم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ صوبے میں وفاق کا وکیل بنوں اور صوبے ومرکز میں پل کا کردار ادا کروں کیونکہ دوریوں سے مشکلات عوام کو ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سپورٹ کریں گے جب کہ کے پی کے بقایاجات کیلیے ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے۔ ایسی کوشش نہیں کروں گا کہ صوبے اور مرکزمیں ہمارا کیس کمزور ہو۔

فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہر جماعت کے لیڈر کے پاس خود چل کر جاؤں گا اور مولانا فضل الرحمان سے درخواست کروں گا وہ کہ بھی گورنر ہاؤس تشریف لائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں