کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جلد اسٹریٹ کرائمز کے خلاف مربوط حکمت عملی سامنے لائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک واضح پروگرام لے کرحکومت میں آئی ہے.
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمزمیں اضافہ ہوگیا ہے، جو تشویش ناک ہے. ماضی میں کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، بھتا خوری عام تھی، مگر اب یہ سلسلہ بند ہوگیا.
عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمزکے خاتمے کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں.
انھوں نے یقین دلایا کہ جلداسٹریٹ کرائمزپرمربوط حکمت عملی سامنے آئے گی، ہم جووعدہ کررہے ہیں، اسے پورابھی کریں گے.
مزید پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے، آئی جی سندھ
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں کراچی میںاسٹریٹ کرائم میںواضح اضافہ ہوا ہے، شہریوںکو دن دہاڑے سڑکوں پر لوٹا جارہا ہے. ساتھ ہی گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں بھی بڑھی ہیں، اس ضمن میں کراچی میں ایک جرائم پیشہ گروہ بھی گرفتار ہوا تھا.
یاد رہے کہ آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پولیس کو ہدایت کی تھی کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔