اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں مجھ سے مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی مرضی کا چینل چن لیں اور مناظرہ کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی مجبوری ہے ایسی زبان استعمال کرنا، انھوں نے اپنی نوکری پکی کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر روز ان کی تصویر شہباز شریف اور محسن نقوی کیساتھ آئیگی تو انھیں جواب دینا پڑیگا، یہ جیسے ہائی وے پر بھاگتے نظر آئے تھے ویسے ہی بھاگتے نظر آئیں گے۔

- Advertisement -

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے میدان غیرآباد ہیں، یہ چاہتے تھے کہ یونیورسٹیز میں ان کے اپنے وی سیز آئیں۔

گورنر نے کہا کہ ہمارے ہر ضلع میں یونیورسٹیز بن چکی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کی طرف جارہا ہوں کہ کس نے غیرقانونی بھرتیاں کیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے، انکے نظریے اور سوچ کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ میں کس سے پوچھوں میرا مجرم کون ہے، کیا میرا مجرم آصف زرداری، مریم نواز، آئی جی پنجاب ہے؟ جبر کر کے ہمارے لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم خاموش ہیں اور انتظار میں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں نکلنے کا کہیں، ہم اپنا حق لینا اور چھیننا اچھی طرح جانتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں