بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘جہانگیر ترین نااہل ہوئے تو عمران خان نے میری تجویز مانی’

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ جہانگیرترین کونااہل کیاتووزیراعظم ‏کےپاس گیا میں نےوزیراعظم سےکہاجہانگیرترین کےپاس اپیل کاحق ہے، جہانگیر ‏ترین کو جنرل سیکریٹری کے عہدےسےنہ ہٹائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے بتایا کہ جہانگیرترین ‏سےعمران خان نےکہا آپ کیلئے جنرل سیکریٹری کا عہدہ خالی رہےگا، عمران خان نےجہانگیرترین ‏سےکہا مجھےشاہ فرمان کی تجویزاچھی لگی۔

گورنر کےپی نے کہا کہ قاتل اورمافیا سسٹم گراسکتےہیں توتبدیلی نہیں لاسکتے، بڑاآدمی ‏کٹہرےمیں کھڑ اکر دیں لیکن وہ لوگوں کو خرید لیتا ہے ایسےسسٹم کوتبدیل نہیں کیاجاسکتاجہاں ‏لوگوں کی بولیاں لگیں سسٹم ہمیں چھوڑ دے تو ہم بہترین کام کرسکتےہیں۔

‘عمران خان کو سیاست میں آنےکا مشورہ میں نے دیا تھا’

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے الیکشن پر لگائےجاتےہیں کوئی کچھ نہیں پوچھتا، چیلنج ‏کرتاہوں میں نے الیکشن میں7لاکھ روپےخرچ کیے، سینٹرل پنجاب میں ہماراگراف سب سےاوپرتھا، ‏سینٹرل پنجاب میں43نشستوں میں سے 9 نشستیں جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پرہاتھ ڈالیں اوروہ آپ کی حکومت گرائےاس نظام میں کچھ نہیں، ‏انڈسٹریزسیاسی بنیادوں پر تقسیم ہیں توغریبوں کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا، آٹا،دالوں کی قلت کردی ‏جاتی ہےتوغریب کےمسائل کیسےحل ہوں گے وقت نےثابت کردیاکہ آپ کےمنتخب لوگ حکومت ‏گرانےکیلئےتیارہیں، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلالیں اورنظام کی تبدیلی کی کوشش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں