پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گورنر کے پی نے وزرا کی مراعات کے بل پر اختلافی نوٹ کے بعد دستخط کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے وزرا کی مراعات سے متعلق بل پر دستخط کر دیے۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ بل پر دستخط کر دیے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، اختلافی نوٹ لکھا ہےکہ یہ فنانس بل نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا میں وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات کا دوسرا ترمیمی بل قانون کی شکل اختیار کرگیا، ایکٹ کے تحت سرکاری ہیلی کاپٹر اب نجی استعمال کے لئے کرایہ پر بھی حاصل کیا جاسکے گا۔

ایکٹ کے مطابق نومبر2008  کے بعد سے ہیلی کاپٹر کی تمام پروازیں قانون کے مطابق ہوگئی ہیں، اس لیے ماضی کی پروازوں کے حوالے سے اب کو اعتراض نہیں کرسکے گا، وزرا، معاونین خصوصی، سرکاری افسران بھی ہیلی کاپٹر کے استعمال کے مجاز ہونگے۔

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں