جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ڈی جی رینجرز پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ دفاعی اعتبار سے پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر نے نئے ڈی جی رینجرز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دشمن ذہن نشین کرلیں پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ترین ملک اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے کہا کہ ضرب عضب میں شاندار کامیابی عسکری اور سیاسی قیادت کا باہمی اعتماد و اتفاق اور عوام کی دعاﺅں کا ثمر ہے۔ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں