اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا سے صحتیاب گورنر سندھ نے پلازما عطیہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا سے صحتیاب ہونے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کے لئے اپنا پلازما عطیہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پلازما عطیہ کرنے کے عمل کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے نگرانی کی۔

گورنر سندھ نے کورونا کے باعث 17 دن قرنطینہ میں گزارے تھے اور صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں کیونکہ صحت یاب افراد کا پلازما لگانے کے حوصلہ افزا نتائج آرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسو ایمیونا ئزیشن طریقہ علاج کے ذریعےجان بچائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں ہمیں کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کورونا سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہرفردکی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازما سے80 فیصد مریض وینٹی لیٹرزپرجانےسےمحفوظ رہتے ہیں، ایک صحت مند فرد کا پلازما 2مریضوں کو لگایا جاسکتا ہے، کئی ممالک میں بھی پیسو ایمیونائزیشن کو استعمال کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں