اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گورنرپنجاب  کا مولانا فضل الرحمان کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جی یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ احتجاج نہیں انتخابات کا انتظار کریں ،انتخابات ہوں تو عوام کےپاس جائیں پھروہ جوفیصلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جی یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ ساڑھے3سال ہیں احتجاج نہیں انتخابات کاانتظارکریں، انتخابات ہوں تومولاناعوام کےپاس جائیں پھروہ جوفیصلہ کریں۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملک احتجاج کامتحمل نہیں ہوسکتا،استحکام کی ضرورت ہے، مولاناپہلےبھی احتجاج کے لیے آئے وہ ہمارے لیےاب بھی قابل احترام ہیں، حالات دیکھنے کے بعد مولانا کے احتجاج پر حکمت عملی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں : فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بہت سےمافیاہیں مگرمہنگائی اورآٹےبحران کےذمےداربچ نہیں سکیں گے، گلی محلےاورگاؤں میں مافیابن چکےہیں مگر سب کو ناکا م بنائیں گے، چیلنج ہیں مگرعمران خان کی قیادت میں کامیابی سےآگےبڑھ رہےہیں۔

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ احتجاج اپوزیشن کاحق ہے مگر سب کو ملک و قوم کیلئے سوچناچاہیے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے، فضل الرحمان نےمنتخب حکومت کیخلاف سازش کےاعتراف کیا، ان کےاعتراف کی روشنی میں انکوائری ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں