اشتہار

گورنر نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا آرڈر واپس لےلیا۔

صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد گورنر نے چوہدری پرویزالہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ 22 دسمبر کو گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

گورنربلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے سےمتعلق اسپیکر کا اعلامیہ موصول ہو گیا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا 22 دسمبر 2022کاآرڈر واپس لیتاہوں۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ گورنر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اقدام درست ہے انہوں نے غلطی تسلیم کر لی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے، گورنر پنجاب نے تسلیم کر لیا کہ ان کا حکم غیر آئینی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں