لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے ٹیلی میڈیسن سینٹرہیلپ لائن کے بعد ٹیلی راشن ہیلپ لائن لانے کا اعلان کردیا اور کہا ہم اپنےبہن بھائیوں کومشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کیخلاف اگلےمحاذ پرجنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتاہوں، پہلےکہاجاتاتھاکہ نائن الیون نےدنیاکوتبدیل کردیاہے لیکن کوروناوائرس نےبھی دنیاکوتبدیل کرکےرکھ دیاہے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناایسی بیماری ہےجوجلدہماری جان نہیں چھوڑنےوالی، ٹیلی میڈیسن سینٹرہیلپ لائن تمام امتحانوں میں کامیاب ہوا، میڈیاکی سپورٹ کےبغیریہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔
چوہدری سرور نے کہا کہ اتنی بہترین سروس دنیاکے کسی ٹیلی میڈیسن سینٹرمیں نہیں ، ہمیں اپنے ڈاکٹروں پرفخرہے، ہمیشہ لوگوں سےکہتاہوں جب آفات آئیں تولیڈرشپ کاپتاچلتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سےروزانہ کام کرنےوالےبےروزگارہیں، ہم نےایسےلوگوں کوبھی بھوک سےبچاناہےان کی مددکرناہے ، جب وزیراعظم لاہورآئےتھےتوکچھ مخیرحضرات نے3لاکھ راشن بیگ کااعلان کیاتھا۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ فارماکمپنی نے5کروڑکی ادویات کااعلان کیاہے، ایک دو دن میں ٹیلی راشن ہیلپ لائن کا بھی اعلان ہو جائے گا، ہم اپنےبہن بھائیوں کومشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔