بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب کی جہانگیرترین کے حامیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامیوں کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے صوبے میں پی ٹی ائی کے بڑے متحرک ہیں ، گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، رہنماؤں میں راجہ ریاض ،صوبائی وزرااجمل چیمہ اور خیال احمد کاسترو سمیت شامل تھے۔

راجہ ریاض اوردیگر نے گورنر پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر گورنرپنجاب نے جہانگیرترین کےحامیوں کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کروں گا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کےلیےحکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزوراور غریب طبقے کےمسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کےہرمنصوبے کامقصد ترقی اورخوشحالی ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ انشااللہ تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی،عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے حکومت کوخطرہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم اوراحساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے اور پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کاصاف پانی فراہم کر نےکا وعدہ پوراکرے گی جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کیاجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں