منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘اداروں پردباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ پھر ناکام ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اداروں پردباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ پھر ناکام ہوگا اور حکومتی مخالفین کی 2023 تک حکومت کے خاتمے کی آس بار بار ٹوٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ایم این اے صداقت عباسی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صداقت عباسی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبے کے آغاز پر مبارکباد دی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اداروں پردباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ پھر ناکام ہوگا، ادارے ریموٹ کنٹرول سےچلانے کادور گزر گیااب ادارے آزاد ہیں، ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنےکی پالیسی پر گامزن ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا پی ڈی ایم انصاف پرمبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، الیکشن کمیشن کے باہرپی ڈی ایم احتجاج ہوگا اور ختم ہوجائے گا اور کچھ نہیں، حکومتی مخالفین کی 2023 تک حکومت کے خاتمے کی آس بار بار ٹوٹے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول گرم رکھناچاہتی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی چٹان سی مضبوط ہے، تحریک انصاف عوام کے اعتماد اورعمران خان کی جدوجہد سے اقتدارمیں ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کو آگے جبکہ اپوزیشن پیچھے لیکرجاناچاہتی ہے، معاشی میدان میں وہ ترقی ہورہی ہے، جسے دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

ایم این اے صداقت عباسی کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ اپوزیشن ناکام ہوگی اور حکومت مدت پوری کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں