پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اشرافیہ نے ملک میں کم اور باہر زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اشرافیہ نے ملک میں کم اور باہر زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے، حکمرانوں نے عوام کی بجائے دولت سے پیار کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت اور جائیدادیں رکھنے والوں کو تاریخ نے کبھی یاد نہیں رکھا ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، ملک کی خاطر اپنے بچوں کو چھوڑ کر وطن آیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ فیلو شپ پروگرام سے نوکریاں ملنا احسن اقدام ہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ہزاروں بچے ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار رہتے ہیں، فیلو شپ اور تربیت کے ماڈل کو درسگاہوں کو اپنانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: اتحاد بنتے رہتے ہیں، سنجیدہ نہیں لیتے: گورنر پنجاب چوہدری سرور

چوہدری سرور نے کہا کہ ہماری یوتھ اور نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے، والدین اور اساتذہ کی عزت کرنے سے ہی کامیابیاں ملتی ہیں، 2 کروڑ بچوں کے اسکول میں داخلے سے وزیراعظم کا وژن پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سری لنکا ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے، اکثر درسگاہوں میں 80 فیصد گولڈ میڈل بچیوں کو ملتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اگلے 15 سال میں خواتین نے پاکستان کو ٹیک اوور کرلینا ہے، پاکستان کا مستقبل خواتین کے ہاتھ میں دکھائی دیتا ہے، ہمارے ملک کی ورکنگ کلاس انتہائی ایماندار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں