لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان نیوی وار کالج کے 48 ویں اسٹاف کورس کے 95 رکنی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو نیک نیتی سے مذاکرات کی دعوت دی، بھارت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے.
[bs-quote quote=”میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی قائم نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کہہ چکے ہیںکہ کر پشن کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”گورنر پنجاب”][/bs-quote]
گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں، البتہ بھارت آگے بڑھنے کو تیار نہیں.
گورنر پنجاب نے کہا کہ میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی قائم نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کہہ چکے ہیںکہ کر پشن کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائے گا.
مزید پڑھیں: تمام جامعات کوشمسی توانائی پرلے جانے کا پروگرام ہے‘ گورنر پنجاب
مزید پڑھیں: اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم کے لئے پالیسی بنا رہی ہے، پنجاب میں پولیس سمیت تمام اداروں کوغیر سیاسی کریں گے، جلد جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ بھی کام کا آغازکر دے گا.
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان نیوی کی قربانیوں پرقوم ان کوسلام پیش کرتی ہے. وہ ہمارا فخر ہیں.