جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی ملک یا قوم ترقی نہیں کر سکتی، بزنس کمیونٹی ٹیکس دیتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہوتی ہے، وہ روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے اور ٹیکس دیتی ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کو فوری حل کرنا آسان نہیں، ہم قرضے تلے دبے ہوئے ہیں، لیے گئے قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لیتے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں تاجر برداری کو حکومت کو سپورٹ کرنا ہوگا، بزنس کمیونٹی جو سہولت مانگے گی حکومت فراہم کرے گی۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کی مدد کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمت ٹیکسٹائل کے لیے کم کر کے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور


واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہر اتوار کو گورنر ہاؤس عوام کی تفریح کے لیے کھلا رہے گا۔

چوہدری سرور نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی پاک چائنا بزنس فورم کے زیرِ اہتمام تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں