منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

‘آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، 31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے  اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رکن اسمبلی طلعت نقوی اورپارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا پی ڈی ایم پریشان ڈیموکریٹک موومنٹ بن چکی ہے ، 31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، اپوزیشن ہرمحاذپر ناکامی کے بعد محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طورپرزندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے، لانگ مارچ کا اپوزیشن کااعلان بھی آخرکار ’’لانگ ‘‘ ہی ہو جائے گا، اپوزیشن کوخودہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سےاستعفےکب دےگی۔

انھوں نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرنیکی سازشیں کررہےہیں، آج ملک میں امن واستحکام کیلئےسب کو ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

اتحادیوں کے حوالے سےچوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ متحد کھڑےہیں، وزیراعظم اصولی اور نظریاتی سیاست کر رہے ہیں جبکہ نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں