ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

‘ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائے گی مگرحکومت قائم رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 31 جنوری بھی گزر جائے گی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائیں گے، مگرحکومت قائم رہے گی۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، جلسوں اوراحتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ احتساب کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا ، قانون کی حکمرانی اور احتساب سے پیچھےنہیں ہٹیں گے ، پی ڈی ایم جماعتوں کے انتشار کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔

صوبائی وزیر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگر مخالفین سمجھتےہیں جلسوں سے حکومت دباو میں آئیگی توایسا کبھی نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں