لاہور :گورنرپنجاب بلیغ الرحمان آج صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے، 21 ارکان صوبائی وزیرکی حیثیت سےحلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا ، گورنر پنجاب آج 12 بجے صوبائی کابینہ سے دربار ہال میں حلف لیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویزالہٰی نے کابینہ کیلئےارکان کونامزدکر دیا ، آج 21 ارکا وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
میاں اسلم اقبال،علی عباس شاہ،محسن لغاری ، مورملک،راجہ بشارت،راجہ یاسرہمایوں ، انصرمجیدنیازی،منیب سلطان چیمہ،سردارشہا ب الدین وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
مراد راس،یاسمین راشد، خرم شہزادورک،محمدہاشم ڈوگر ، سردارآصف نکئی،علی افضل ساہی،نوابزادہ منصورعلی خان،حسین گردیزی ، غضنفرعباس چھینہ،لطیف نذر،حسنین دریشک اور محمودالرشید بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے 4اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، رفاقت علی گیلانی ، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منورمنج کو اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔