اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

گورنر پنجاب کا آج بھی حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے آئینی ماہرین نے گورنر کو بریفنگ دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آئینی ماہرین نے گورنر کو تمام آئینی نکات پر بریفنگ دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے حلف کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں عدالتی حکم کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آئینی ماہرین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت آئینی حدود سے تجاوز نہیں کرسکتی اور صدر مملکت یا گورنر کو احکامات نہیں دے سکتی۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اگر ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر پنجاب کل تک نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئین فوری طور پر وفاقی یا صوبائی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہے موجودہ صورتحال کے مطابق صدر یا گورنر فوری حلف لینے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے حمزہ شہباز حلف برداری کیس کا فیصلہ سنا دیا

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گورنر یا صدر وزیر اعلیٰ یا وزیراعظم سے حلف لینے میں تاخیرکرنے کے مجاز نہیں اور آئین میں ایسی تاخیر پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں