ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گورنر پنجاب کا صدر اور آرمی چیف سے رابطے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں آئینی و سیاسی بحران پر  گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عید کے بعد صدر مملکت  سے ملاقات کرینگے، جبکہ گورنر پنجاب عمر چیمہ کا آرمی چیف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کون ہوگا؟ ایم کیو ایم نے 5 نام بھجوا دیے

- Advertisement -

گورنر پنجاب ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی، آئینی بحران سے آگاہ کرینگے، اور بحران کے حل کے لیے دونوں سے مشاورت  کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں