پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

گورنرپنجاب نے انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی و سیکورٹی حالات سب کے سامنے ہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل قانون کے مطابق ازخودہوئی تھی عام انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی کے سابقہ پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کےخط کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا دفتر آئینی تقاضے اور ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

گورنر نےاسپیکرپنجاب اسمبلی کو جوابی خط میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل آئین کےمطابق ہوئی ہے الیکشن کمیشن تاریخ اور انتخابات کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرےگا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایات دےدی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں