اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ گورنر ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، کہا جارہا تھا کہ پرویز الٰہی کو صبح تک ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے گورنر پنجاب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر رضامند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

گورنر کے خلاف ریفرنس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کے نوٹفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ان کا اقدام غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ بدستور فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے ان کے خلاف اقدامات کرلیے ہیں اس معاملے پر عدالت جائیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں