لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد اوراموات میں بھی اضافہ ہورہاہے ، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتواس کےنتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا طیارہ حادثےمیں جاں بحق افرادکواللہ تعالیٰ اعلیٰ مقام عطافرمائے، کیپٹن سجادگل پرانے جاننے تھے۔
کورونا کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس نےدنیابھرکےلاکھوں افرادکومتاثرکیاہے، غیرذمہ داری کاثبوت دےرہےہیں،کوروناکوسنجیدہ نہیں لے رہے، کورونا کیسز کی تعداد اوراموات میں بھی اضافہ ہورہاہے ، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتواس کےنتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔
چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان19واں ملک ہے جو سب سےزیادہ کوروناسےمتاثرہے، کوروناسےمحفوظ رہنےکیلئےحکومتی احکامات پرہرصورت عمل کرناہوگا، وزیراعظم سمجھتے ہیں ایسانہ ہو کورونا سے بچتے بچتے لوگ بھوک سےمرجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور 144ارب روپےکاپیکج مستحقین کےلئےدیاہے، مخیرحضرات نےمشکل وقت میں غریب عوام کو سپورٹ کیاہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کروڑوں افرادلاک ڈاؤن کی وجہ سےبےروزگارہوگئے، لاک ڈاؤن میں نرمی کامطلب یہ نہیں کہ کوروناختم ہوگیاہے، وزیراعظم ریلیف فنڈمیں کروڑوں روپے جمع ہوئے،ہم نے10لاکھ سےزائدفیملیزمیں راشن تقسیم کیاہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ خواہش ہے جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے، اگلے سیمسٹر میں پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔
اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کاکام ہےاچھےکام پربھی اعتراض کرنا، پچھلے4سال میں22ارب روپےسبسڈی شوگرملزکودی گئی، ہمارےدورمیں 3ارب کی سبسڈی دی گئی ہے، مہنگائی پروزیراعظم عمران خان نے انکوائری کرائی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بالکل بےلگام ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، لاہورمیں کوئی افطاری نہیں ہوئی،وہ پچھلےسال کی ہے، وقت آگیا ہے پروپیگنڈاکرنے والوں کیخلاف ایکشن ہو، عوام نے5سال کا مینڈیٹ دیا ہے ، عمران خان5سال ملک کےوزیراعظم رہیں گے۔