لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ ہماری حکومت کو ہی جاتا ہے ، پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے، اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے کیونکہ حکومت کہیں جانیوالی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزرا عبدالعلیم خان اورمحمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا
پارلیمنٹ،حکومت،وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سےوزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے کیونکہ حکومت کہیں جانیوالی نہیں، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کاکر یڈٹ ہماری حکومت کو ہی جاتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے بحران میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کی جنگ میں بھی سب کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔
سینئر وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے کریں گے، مرکز اور پنجاب میں ہم نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔
صوبائی وزیرہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو2023تک حکومت کر نےکا مینڈ یٹ دیا، عمران خان ہمیشہ سے اصولی سیاست کر رہے ہیں۔