جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا مشن کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی،بر سلز ،ہنگری سمیت دیگرممالک کا دورہ مکمل کرلیا ، دورے کے دوران چوہدری محمد سرور کی یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30سےزائداراکین پار لیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

گورنر پنجاب نےانسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کےسربراہان سےملاقاتیں کیں جبکہ اٹلی کےاراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

گورنرپنجاب ہنگری کےوزیرزراعت اوردفاترخارجہ کے نمائندوں سےبھی ملے، ملاقاتوں میں نائب صدور ، اراکین پارلیمنٹ کی جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے20ارب ڈالرزسےزائد کافائدہ ہوچکا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کےحق میں ہی آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کااپنےجھوٹ کوسچ ثابت کرنےکامنصوبہ ناکام ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں