ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

‘کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم،عید پرایس او پیز پر کوتاہی تباہ کن ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :گورنر چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں،عید اورمویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرکوتاہی تباہ کن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحریک انصاف کےرہنما عمر ڈار اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کےتسلسل اور شفافیت کے حامی ہیں ، سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیزکرلیں حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ، عوام نےتحر یک انصاف کو حکومت کے لیے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پار لیمنٹ میں لائے ، حکومت اداروں کوسیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے ، کرپشن کاخاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔

کورونا کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں ، عید اورمویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرکوتاہی تباہ کن ہوگی ۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کورونا ایس او پیزپر عمل نہ کرناخود کورونا کو دعوت دینے کےمتراد ف ہے ، کوروناوبا کنٹرول کرنے میں قومی ہم آہنگی سے دورس اثرات مرتب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں