جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے: گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معاشی ہے، جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ یورپ کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اٹھایا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معاشی ہے۔ جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب سے ڈیڑھ ارب پر آجائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔ کوسٹل لائن پر فش فارمنگ کو پروموٹ کرنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں تجدید کے لیے یورپ کا دورہ کیا تھا۔

اپنے دورہ یورپ کے دوران گورنر پنجاب نے وائس چیئرمین ٹریڈ کمیٹی لولیو ونکلر اور چیئرمین ذیلی کمیٹی انسانی حقوق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی جی ایس پی پلس کا فیصلہ کرتی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں