جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘ایف اے ٹی ایف قانون کا منظور ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پرکوئی پریشانی ہوئی تو ذمے دار اپوزیشن ہوگی، ایف اے ٹی ایف قانون کا منظور ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب کا عمل سب کیلئے ایک ہوگا سوفیصد لوگ متفق ہیں کہ کرپشن کینسر بن چکی ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن سےپاکستان کی خوشحالی اوراستحکام کوشدیدنقصان پہنچاہے ، ان کے بارے میں سوچنا ہے، جن کے پاس وسائل نہیں ، وزیراعظم کا ویژن ہے ، احتساب سب کیلئے برابر ہے ، لوگوں کے پاس روزگار اور تعلیم نہیں جس کی جڑ کرپشن ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ہمیں 5سال کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے ، عوام جب چاہیں کسی بھی حکومت کوگھر بھیج سکتے ہیں۔

محرم الحرام کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ علما کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں، فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے علما نے تاریخی کردار ادا کیا، دہشت گردی ختم کرنے میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ علما کا بھی کردارہے ، عاشورہ سے متعلق انتظامات سے مطمئن ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ اگرنیب میں ریفارمزکی ضرورت ہےتوہونی چاہیے، ایف اے ٹی ایف اور نیب کا موازنہ کرنا زیادتی ہے ، ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

شہر قائد کی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کراچی میں مشکل وقت ہے، کوشش ہے سندھ کے بھائیوں کی مدد کریں، پنجاب کےمخیرحضرات امداد لے کرجائیں گے، قرآن پرعمل کرناشروع کردیں توبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہمیں ملک کی خوشحالی اورترقی کے لئے مل کرکام کرنا چاہئے، ایف اے ٹی ایف پرکوئی پریشانی ہوئی تو ذمے دار اپوزیشن ہوگی، ایف اے ٹی ایف قانون کا منظورہونا پاکستان کے مفاد میں ہے، اپوزیشن کوقومی معاملات پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں