لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف میں شر مناک بھارتی کرداربےنقاب ہوچکا ہے اور بھارتی وزیرخارجہ کاپاکستان سے متعلق بیان بھارت کا اصل چہرہ عیاں کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت دہشت گردوں اورامن دشمنوں کا سہولت کار ہے، ایف اےٹی ایف میں شر مناک بھارتی کرداربےنقاب ہوچکا، پاکستان کی ترقی وامن استحکام بھارت سےہضم نہیں ہورہا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کاپاکستان سےمتعلق بیان بھارت کااصل چہرہ عیاں کررہا ہے ، پاکستان نے پہلےبھی بھارت کےعزائم کوناکام بنایااب بھی بنائیں گے۔
بھارتی وزیرخارجہ @DrSJaishankar کا پاکستان کے خلاف #FATF
کو سیاست کا شکارکرنے کا اعتراف بھارت کا اصل چہرہ عیاں کررہا ہے کوئی شک نہیں بھارت دہشت گردوں اورامن دشمنوں کا سہولت کاربن چکا ہے. @ImranKhanPTI کی قیادت میں پاکستان کامیاب اور بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہوگا#FATF pic.twitter.com/SrhHmxrysO— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) July 19, 2021
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشت گردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرناہوگی، خطے میں بھارت امن کیلئےسب سےبڑا خطرہ بن چکا ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں۔
خیال رہے بھارت نے پاکستان کیخلاف فیٹیف کےسیاسی استعمال کاخوداعتراف کرلیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ بھارت کی کوششوں سے پاکستان کو فیٹف نے گرےلسٹ میں برقرار رکھا ہے۔
بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو فیٹیف کے منحرف مینڈیٹ کی چھان بین کرنا ہوگی اور عالمی اداروں کو اب بھارت کیخلاف ایکشن لینا ہوگا۔