بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قراردینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی : ’’ایک شام کشمیر کے نام”تقریب میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے اٹلی میں ’’ایک شام کشمیر کے نام”تقریب میں شرکت کی ، جس میں کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

جس میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کیا گیا۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیرکی آزادی کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی جاؤں کشمیر کےلیےآوازبلندکرنامیرازندگی کامشن ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز کشمیر میں بےگناہوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی اداروں کی خاموشی ظلم ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیرکی آزادی کےبغیردنیا میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں