لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دیں گے ، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دو نوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی ہمیں نہیں اپوزیشن کو فکر ہوگی، 3مارچ کو سینیٹ انتخابات کا فیصلہ حکومت اوراتحادیوں کے حق میں آئے گا، عمران خان ہی وہ رہنماہیں جو ملک کامیابی سے آگے لے جا سکتے ہیں، ہم سینیٹ الیکشن سےمتعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔
یاد رہے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے سینیٹ الیکشن کی غیرجانبداری پر انگلی نہ اٹھائے، 2023تک اپوزیشن حکومتی خاتمےکی تاریخیں دیتی رہیں گی، حکومت مخالف تحریک خود اپوزیشن کیلئے سیاہ تاریخ ثابت ہوگی۔
انھوں نے کہا تھا کہ انشااللہ پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوارکامیاب ہوں گے اور تحر یک انصاف ایوان بالامیں بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔