لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر رہیں گے، عثمان بزدارکی نیب میں پیشی کوانہیں ہٹانے کا جواز قرار دینا درست نہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر رہیں گے، آب پاک اتھارٹی ایک ادارہ ہے اور ادارے کام کرتے رہیں گے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھرتیاں شروع ہی نہیں ہوئیں میرٹ پر عمل نہ ہونے کا الزام افسوسناک ہے، نیب میں سابق حکومتوں کے وزیر اور وزرااعلی پیش ہوتے رہے ہیں۔
چوہدری سرور نے کہا کہ کرپشن الزامات پرنیب حکومت اوراپوزیشن دونوں کےلوگوں کو بلاتا ہے، عثمان بزدارکی نیب میں پیشی کوانہیں ہٹانے کاجوازقرار دینا درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کووزیراعظم ،پارٹی اوراراکین پار لیمنٹ کااعتمادحاصل ہے، نیب کس کو بلاتاہے یہ نیب کا اختیار ہےحکومت کاکوئی لینا دینا نہیں ۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ نیب دفترکےباہرپیش آئےواقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، حتمی انکوائری کے بعد ذمےداروں کےخلاف حکومت ایکشن لے گی ، نیب صرف اپوزیشن نہیں ہمارے لوگوں کوبھی بلا رہی ہے ۔
چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف ایک مقدمہ بھی پی ٹی آئی حکومت نےنہیں بنایا ،آب پاک اتھارٹی میں ایک بھر تی نہیں ہوئی 300کہاں سے ہو گئیں؟