لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری کیے گئے تین آرڈیننس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم کرنے کے لیے سیکرٹری قانون کو لکھا۔ سیکریٹری قانون کو سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات حاصل نہیں تھے۔
- Advertisement -
اجلاس طلبی کے بعد سیکریٹری قانون کو اسمبلی سیکرٹری کے اختیارات دیے۔ گورنر کسی آرڈیننس کے ذریعے اسپیکر کے اختیارات ختم نہیں کر سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے اختیارات میں صرف اسمبلی ہی کمی بیشی کر سکتی ہے، اسمبلی اجلاس طلبی کے بعد آرڈیننس جاری کرنا غیر آئینی ہے۔