پیر, جون 30, 2025
اشتہار

تعلیم اور تحقیق کے سوا آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کیونکہ موجودہ دور میں تعلیم اور تحقیق کے سوا آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے نہ صرف شعبہ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے بلکہ تحقیق کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نجی جامعات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وسائل نہ رکھنے والے ذہین طلباء و طالبات کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں نے فنڈز مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہمہ جہت اور آفاقی مذہب ہے جس نے تعلیم کی ضرورت کا اندازہ کرتے ہوئے ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے علم کے حصول کو فرض قرار دیا اور اس فریضے کی ادائیگی کے لیے دور دراز علاقوں کے سفر کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

گورنر نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی توجہ اعلٰی تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں، کیونکہ انفرادی ہو یا اجتماعی صرف تعلیم ہی انہیں اقوام عالم میں اپنا مقام دلوا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں