جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘مخالفین صبر اور حوصلہ رکھیں 2023 تک حکومت کہیں نہیں جا رہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مخالفین صبر اور حوصلہ رکھیں2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی، ملک کو درپیش چیلنجزسےخوفزدہ نہیں ہمیں ورثےمیں کمزور ادارے ملے، جن کو ٹھیک کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ضیااللہ بنگش کی ملاقات ہوئی ، جس میں گور نر پنجاب نے کہا کہ مخالفین صبر اور حوصلہ رکھیں2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی، وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا سیاسی  اورذاتی نہیں بلکہ قومی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کودرپیش چیلنجزسےخوفزدہ نہیں ،بھر پورمقابلہ کررہےہیں،احساس پروگرام غربت،بےروزگاری کے خاتمےکیلئےاہم ہے ،ہمیں ورثےمیں کمزور ادارے ملےجن کو ٹھیک کررہےہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا کشمیرمیں کرفیوکے200دن مودی کی بدترین دہشتگردی ہے ، خون کے آخری قطرےتک کشمیریوں کےساتھ کھڑےہیں عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کاسفیربن کرمقدمہ لڑرہےہیں ، امت مسلمہ  کو مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےآج ہی متحدہونا پڑے گا ، کشمیرپرخاموش رہنےوالوں کوتاریخ اوروقت معاف نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں : حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، چوہدری سرور

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیات اور پولیس کا مثالی نظام ہے۔

یاد رہے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا  کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، ماضی میں سیاسی مخالفین خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ خالی کرتے رہے،22کروڑ عوام کا فیصلہ ہے کرپشن کرنے والے کا احتساب ضرور ہوگا، ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں