اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کوجی ایس پی پلس کےدرجےمیں توسیع مل گئی، جی ایس پی پلس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف سےبھی جلد باہرآجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کوجی ایس پی پلس کےدرجےمیں توسیع مل گئی، جس کے بعد پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات بغیر ڈیوٹی کےیورپی ممالک جائیں گی اور سال میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 10ارب ڈالر اضافہ ہوگا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کےلیےوزیر اعظم نےبجلی کےنرخ کم کیے ، پیداواری لاگت میں مزیدکمی کےلیے وزیر اعظم سےبات کروں گا۔

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس سےروزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف سےبھی جلد باہرآجائےگا۔

گذشتہ روز گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں50اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، سفارتی محاذ پر بھارت کو ہر جگہ منہ کی کھانا پڑ رہی ہے، مودی اور بھارتی سیکیورٹی فورسز دہشت گرد بن چکی ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا تھا کہ بھارتی درندگی کیخلاف فوری اوآئی سی،عرب لیگ کااجلاس بلاناچاہیے، کشمیر میں ہندوبستیاں بنانے کے خلاف حکومت کو کھڑا ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی اراکین امن کیلئےعمران خان کے کردار کو سراہا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کویقین دلایا ہےحکومت انکاہرمسئلہ حل کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں