لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا آج بھارت کے اپنے فوجی مودی کے جنگی جنون کو بے نقاب کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا بھارت کےاپنےلوگ کہتے ہیں پلوامہ واقعہ مودی نےخود کرایا، آج بھارت کےاپنےفوجی مودی کےجنگی جنون کوبےنقاب کررہےہیں۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کےلیےمودی بھارت میں خوددہشت گردی کراتاہے، ہندوتوا کےپیروکار مودی کی قیادت میں بھارت دہشت گرد بن چکا ہے اور پاکستان امن کےجبکہ بھارت دہشت گردی کےساتھ کھڑاہے۔
Hindutva disciple Modi turns India into a #rogue state. World sees India’s doctored False Flag Operations carried out to win votes @ expense of human lives & peace in region. Indian soldiers expose warmongering antics of #NarendraModi an unguided missile for India. #PulwamaAttack pic.twitter.com/hMnmWpyia6
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 1, 2021
یاد رہے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہوئی تھی، جس میں ثابت ہو گیاتھا کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی عوام اور حتیٰ کہ فوجیوں کو بھی مروایا۔
اس چیٹ نے مودی کے متعدد اقدامات کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا تھا اور یہ چیٹ مودی کے کئی ’جرائم‘ کا ثبوت بن گئی ، ثابت ہوگیا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی، ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر دی گئی۔