منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

گورنر نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کردیا ، پنجاب کابینہ بحال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب عمرچیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کردیا ، گورنر نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدارکااستعفیٰ آرٹیکل 130کےسب سیکشن 8کے تقاضے پورے نہیں کرتا ، عثمان بزدارنے استعفیٰ گورنر کےنام دیاہی نہیں، انھوں نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ماہرقانون اظہرصدیق نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں آئینی غلطیاں ہوئیں، گورنرپنجاب نےاپنےاختیارات استعمال کرتےہوئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کوبحال کردیا۔

اظہرصدیق کا کہنا تھا کہ سابق گورنر اور ن لیگ کے رہنماؤں نے گزشتہ استعفے پر تحفظات کا اظہار کیاتھا، جب استعفیٰ ہی منظورنہیں ہواتوانتخاب کی وجہ ختم ہوگئی، اب پوزیشن استعفے سے پہلے والی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوگا، آئین میں لکھاہےاستعفیٰ گورنر کے نام ہوگا، عثمان بزدار کا استعفی ہاتھ سےلکھا تھااورنہ ہی گورنر کے نام تھا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ گورنر چیمہ نےاس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی رائے لی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رائےکی روشنی میں غیرآئینی اقدام معطل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں